Bill Books

اپنے کاروبار کے نام کی بل بکس رکھنے سے کاروبار میں ‘پروفیشنلز’ کا ٹچ آجاتا ہے۔ جب کسٹمر آپ سے کوئی چیز خریدے تو اسے رقم کی ادائیگی کے ساتھ بل دینے کے کافی فائدے ہیں۔ جیسے کسٹمر کو یاد رہتا ہے کہ کس سے خریداری کی تھی اور امید ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ خریداری کے لیے آئے گا۔ خریدی گئی چیز کی واپسی یا تبدیل کے لیے بل سے مدد ملتی ہے کہ یہ چیز کتنے کی بیچی  گئی تھی، اگر کوئی ڈسکاؤنٹ دیا تھا تو رقم واپسی کی صورت میں ڈسکاؤنٹ کے طور پر دی گئی رقم کم کر دی جائے گی وغیرہ۔ اگر آپ کے کلائنٹ میں کارپوریٹ کمپنی بھی ہے تو ان سے رقم کی وصولی کے لیے بل کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔

عام طور پر بل پر کاروبار کا  نام، پتہ اور رابطہ نمبر پرنٹڈ ہوتا ہے، اور کسٹمر کا نام، تاریخ لکھنے کے لیے خالی جگہ چھوڑی گئی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خریدی گئی چیز کی تفصیلات لکھنے کے لیے ٹیبل بنا ہوتا ہے، اور دستخط کی جگہ مخصوص ہوتی ہے۔ ہر بل کے نیچے ایک “ریکارڈ” کے لیے پیپر لگا ہوتا ہے ۔ ان دو پیپرز کے درمیان میں “کاربن پیپر” رکھنا پڑتا ہے۔ جس سے بل پر لکھی گئی تفصیلات نیچے ریکارڈ کاپی پر چھپ جاتی ہے۔ یہ دوپیپر مل کر “سیٹ” کہلاتے ہیں۔ ہر سیٹ پر سیریل نمبر پرنٹڈ ہوتا ہے۔  جس سے کسی بھی بل کی ریکارڈ کاپی ڈھونڈی جا سکتی ہے۔

بھروسہ سلوشنز آپ کو آپ کی مرضی کے مطابق ڈپلیکیٹ بل بکس پرنٹنگ کی سروس مہیا کررہی ہے۔ جس میں پہلی کاپی (جسے اوریجنل، کسٹمر کاپی، آفس کاپی بھی کہتے ہیں) پر بلیک رنگ کی ڈیجیٹل لیزر پرنٹنگ ہوگی، اور دوسری کاپی میں (جسے ریکاڑڈ کاپی بھی کہتے ہیں) میں صرف انوائس کا سیریل نمبر پرنٹ ہوگا۔ ہر بک میں بل کے 100 سیٹ (100 کسٹمر کاپی + 100 ریکارڈ کاپی) ہونگے۔  بل بک  کے ہمارے پاس 3 سائزز  جو کہ آپ نیچے  آرڈر کر سکتے ہیں۔ پرنٹنگ سے پہلے، ہم بل بکس کی لے آؤٹنگ آپ کے مرضی کے مطابق فری واٹس ایپ پر کر کے دیکھائیں گے۔

Showing all 3 results

Showing all 3 results