Posted on Leave a comment

ہم واپس آچکے ہیں

گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کو آخر کار مقامی حکومت نے تاجروں اور ان سے وابستہ لوگوں کے بد ترین معاشی حالات کی بنا پر ، نرم کر دیا ہے۔ اور چھوٹے کاروباروں کو تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مختصر وقت کے لیے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی دی گئی اس سہولت کے پیش نظر بھروسہ سلوشنز نے بھی کسٹمرز کے لیے اپنی سروسز بحال کر لی ہے۔مگر  کیونکہ یہ کام کرنے کی اجازت ہفتہ وار محدود وقت کے لیے ہیں اس لیے ہم اپنی سروسز کو پہلے جیسا تیز رفتار نہیں رکھ پائیں گے۔ تاہم جہا ں تک  ہو سکا ہم اپنے کسٹمرز کو جلد سے جلد کام مکمل کرکے پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

لاک ڈاؤن میں اس نرمی کے دوران ہمارے کام کے اورقات مندرجہ ذیل ہونگے۔ یاد رہے کہ ہم ہفتے میں 7 دن کام کر رہے ہیں:

پیر تا جمعرات( دکان کھلی رہے گی ):صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک ۔ وقفہ برائے نماز 1 بجے تا 1:30 بجے تک۔

جمعہ تا اتوار(دکان بند رہے گی ، اور ہم صرف آن لائن ہی کام کریں گے): صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک۔ وقفہ برائے نماز 1 بجے تا 2 بجے دوپہر۔

آپ آسانی کے لیے ہمارے کام کے اوقات گوگل  بزنس پروفائل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔