Posted on Leave a comment

ہم واپس آچکے ہیں

گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کو آخر کار مقامی حکومت نے تاجروں اور ان سے وابستہ لوگوں کے بد ترین معاشی حالات کی بنا پر ، نرم کر دیا ہے۔ اور چھوٹے کاروباروں کو تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مختصر وقت کے لیے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی دی گئی اس سہولت کے پیش نظر بھروسہ سلوشنز نے بھی کسٹمرز کے لیے اپنی سروسز بحال کر لی ہے۔مگر  کیونکہ یہ کام کرنے کی اجازت ہفتہ وار محدود وقت کے لیے ہیں اس لیے ہم اپنی سروسز کو پہلے جیسا تیز رفتار نہیں رکھ پائیں گے۔ تاہم جہا ں تک  ہو سکا ہم اپنے کسٹمرز کو جلد سے جلد کام مکمل کرکے پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

لاک ڈاؤن میں اس نرمی کے دوران ہمارے کام کے اورقات مندرجہ ذیل ہونگے۔ یاد رہے کہ ہم ہفتے میں 7 دن کام کر رہے ہیں:

پیر تا جمعرات( دکان کھلی رہے گی ):صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک ۔ وقفہ برائے نماز 1 بجے تا 1:30 بجے تک۔

جمعہ تا اتوار(دکان بند رہے گی ، اور ہم صرف آن لائن ہی کام کریں گے): صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک۔ وقفہ برائے نماز 1 بجے تا 2 بجے دوپہر۔

آپ آسانی کے لیے ہمارے کام کے اوقات گوگل  بزنس پروفائل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Posted on Leave a comment

Online Printing Service in Lockdown.

کورونا وائرس اپنی تباہ کارویوں کے ساتھ ساری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ یہ آرٹیکل لکھتے وققت دنیا میں 36 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اور پاکستان میں 21838 مریض ہیں۔ بے شک یہ وائرس بے حد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اور تاحال اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوپایا ہے۔اس لیے طبی ماہرین کی رائے میں فی الحال اس مہلک وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے۔

اس سلسلے میں مقامی حکومت نے پورے صوبے میں لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ۔ جس کے تحت صوبے بھر میں تمام خریداری کے مراکز بند ہیں اور صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں ہی کھلی ہوئی ہیں۔ حکومت کے یہ اقدامات یقینا قوم کی حفاظت کے لیے ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں ہے کہ ہم ملکی کاروبار کو مکمل طور پر معطل کرسکیں۔ چنانچہ ابتداء میں لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن میں حکومت بتدریج نرمی لا رہی ہے۔ اور پچھلے کچھ ہفتوں میں حکومت نے ایسی صنعتوں کو کھول دیا ہے جس سے مزدور طبقہ وابستہ ہے اور جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کماتے اور خرچ کرتے ہیں۔ جن کے لیے پیسے جمع کرنا مشکل ہے۔ بالفاط دیگر”روز کنواں کھود کر پانی پیتے ہیں”۔

لاک ڈاؤن نے مزدور پیشہ طبقے کے ساتھ چھوٹے کاروبار کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ تاجر تنظیمیں پچھلے دوہفتوں سے مقامی حکومت سے مطالبہ کر رہی تھی کہ ہمیں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کم دورانیے کے لیے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ چنانچہ مقامی حکومت نے پچھلے ہفتے سے آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔

بھروسہ سلوشنز کا شمار بھی چھوٹے کاروباروں میں ہوتا ہے(جویقینا مستقبل میں اپنی ویلیوزدیانت ، صداقت، امانت اور مہارت کی بدولت ایک بڑے کاروبار میں تبدیل ہو جائے گا۔) اس لیے ہم نے اپنی سروسز کو بھی محدود پیمانے پر آن لائن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت ہم کچھ چیزیں کی پرنٹنگ کے کام کا آرڈر آن لائن وصول کرکے تیار کررہے ہیں۔ اور باقی چیزیں نہ بنانے کی وجہ خام مال کی عدم دستیابی ، متعلقہ مشینوں کے آپریٹرز اور متعلقہ مارکیٹون کی بندش ہے۔ جو سروسز ہم آن لائن دے رہے ہیں اور جو چیزیں ہم آن لائن پرنٹ کر رہے ہیں، وہ مندرجہ زیل ہیں۔

  • وارنٹی اسٹیکرزکی پرنٹنگ
  • آئی ڈی کارڈز کی پرنٹنگ
  • ڈیجیٹل بزنس کارڈ کی ڈیزائننگ
  • ڈیجیٹل انوائس کی ڈیزائننگ

ہمیں امید ہے کہ بہت جلد یہ سخت حالات گزر جائیں گے اور ہم دوبارہ بلا تعطل اپنی سروسز آپ کو مہیا کرسکیں گے۔